وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں اتر پردیش کے وزیر
اعلی اکھلیش یادو اور کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کا کل کا مجوزہ
مشترکہ انتخابی "روڈ شو" ملتوی کر دیا گیا ہے۔اتر پردیش کانگریس کے ترجمان پروفیسر ستیش رائے نے آج یہاں بتایا کہ سنت
رویداس جینتی
پر منعقد پروگراموں میں ملک بھر سے آئے عقیدت مندوں کو کسی
قسم کی پریشانی نہ ہو، اسی کے پیش نظر دونوں اہم رہنماؤں کے وارانسی کے
تمام پروگرام ملتوی کئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وارانسی میں مسٹر گاندھی اور مسٹر یادو کے انتخابی جلسے اور روڈ شوکے پروگرام کاجلد اعلان کیا جائےگا۔